مشتاق احمد وانی، ڈاکٹر اعلیٰ اور شیخ تجمل الاسلام کو ان کی برسیوں پر شاندار خراجِ عقیدت
مظفرآباد: تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنماو¿ں مشتاق احمد وانی، ڈاکٹر اعلیٰ اور شیخ تجمل الاسلام کو ان کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔تقریب میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے تینوں رہنماو¿ں کی گراں قدر خدمات، بے مثال جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اوران کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔کنوینر غلام محمد صفی نے مشتاق احمد وانی، ڈاکٹر اعلیٰ اور شیخ تجمل السلام کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات اور قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنماو¿ں کی جدوجہد اور قربانیوں کو تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا آج تک حل نہ ہونا عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کے لیے ایک بڑا سوال ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر سے متعلق قراردادیں کئی دہائیوں سے موجود ہیں لیکن ان پر مو¿ثر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث یہ دیرینہ تنازعہ بدستور حل طلب ہے۔غلام محمد صفی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور اس کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں جاری جبر و استبداد بڑی رکاوٹ ہیں۔انہوں نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو قومی، خارجہ اور سفارتی ترجیحات میں مزید مو¿ثر انداز میں شامل کیا جائے اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے، کشمیری عوام کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھنے اور اس کے منصفانہ حل کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔ دیگر مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنماو¿ں اور شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ادھورے مشن کو آگے بڑھانا موجودہ نسل کی ذمہ داری ہے اور کشمیری عوام اپنے بنیادی حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی سیاسی، سفارتی اور پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔مقررین نے کہا کہ قربانیوں کا یہ سفر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہو جاتا۔تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان شوکت جاوید، سابق وزیر حکومت خواجہ فاروق، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر تقدس گیلانی، سینئر حریت رہنما شمیم شال، شیخ محمد یعقوب، سید گلشن، مشتاق الاسلام، عبدالمجید میر، مشتاق احمد بٹ، چوہدری فیروزالدین، عزیر غزالی، اقبال اعوان، راجہ عارف خان، عثمان علی ہاشمی، عبد الحمید لون، صدیق داو¿د، حمزہ شاہین، قاری بلال فاروقی، ڈاکٹر یونس میر، جہانگیر قریشی، نصیر میر، محمد اسحاق، مقصود بٹ،حیدر کشمیری، رحیم شاہ ، ضیاءخان درانی اوردیگر نے شرکت کی۔






