مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض حکام کا سانبہ سے ایک ڈرون برآمد کرنے کا دعویٰ
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے دعویٰ کیاہے کہ ضلع سانبہ کے علاقے چک سلاریامیں کھیتوں سے ایک ڈرون برآمد کیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ لوگوں کی اطلاع پر بھارتی فوج نے ڈرون کو کھیت سے برآمد کرکے فرانزک جانچ کے لئے بھیج دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ پتہ لگانے کے لیے کہ اسے کہاں سے بھیجا گیا ہے، کہاں تیار کیا گیا ہے؟ ڈرون کو فارنزک ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا گیا ہے۔حکام کے مطابق چک سلاریا گاو¿ں کے لوگوں نے دیوک ندی کے قریب ایک کھیت میں ڈرون کو پڑا دیکھا اور اس کی اطلاع مقامی فوجی یونٹ کو دی۔ فوجی اہلکار موقع پر پہنچے، ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اسے فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا۔






