مقبوضہ جموں و کشمیر

باحجاب طالبات کوامتحان میں شرکت کی اجازت دینے کیخلاف ہندو انتہا پسند تنظیموں کا احتجاج

hijab

کوٹا 19جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست راجستھان کے کوٹا میںمیڈیکل کے امتحان نیٹ کے امتحانی مرکز میں چار مسلم طالبات کو حجاب کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت دینے پر ہندو انتہاپسندتنظیموں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے یوتھ ونگ نے شدیداحتجاج کیا ہے ۔
وی ایچ پی کے پروپیگنڈہ سربراہ رام بابو مالو نے میڈیا سے گفتگو میں مسلم طالبات کو حجاب پہن کر نیٹ کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔یوتھ ونگ نے کوٹہ ڈسٹرکٹ کلکٹر کو اس سلسلے میںایک یادداشت بھی پیش کی ہے ۔ بجرنگ دل کے صوبائی کوآرڈینیٹر یوگیش رینوال نے کہا کہ امتحان کے قواعد کے مطابق مسلم طالبات کو حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے مسلمانوں کے خلاف ذہر افشانی کرتے ہوئے کہاکہ اگر مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دی گئی تو وہ کل امتحانی مراکز میں نماز پڑھنا بھی شروع کر دیں گی ۔انہوں نے خبردار کیاکہ اگر مستقبل میں مسلم طالبات کو حجاب پہن کر تعلیمی اداروں میں جانے کی اجازت دی گئی تو بجرنگ دل کے کارکن ہندو طلبہ اور طالبات کو تمام امتحانی مراکز میں تلک لگا کر، زعفرانی دوپٹہ پہن کر اور ہنومان چالیسہ پڑھ کر امتحان کے لیے بھیجیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button