مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ: بھارتی فوج کا مزدور بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کا ایک مزدور بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوج کا مزدور جموں خطے کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب واقع علاقے شاہ پور میں بارودی سرنگ کی زد میںآیا۔ سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں اسکا بائیاں پاﺅں زخمی ہو گیا۔زخمی مزدور محمد قاسم کو ایک فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔