مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ :بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا

شوپیاں ، راجوری میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

 

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ضلع کے علاقے منڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوںنے تلاشی کارروائی کے دوران منڈی کے علاقے گڑھا سوجیان میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ تباہ کر دی جبکہ یہاں موجود کچھ اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کرلیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری جاری تھا۔
دریں اثنا، بھارتی فورسز کیطرف سے شوپیاں اور راجوری اضلاع میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ شوپیاں کے سید پورہ پایان، امشی پورہ، شمسی پورہ، چنا پورہ، گنڈھاڈو اور دیگر علاقوں میں آج مسلسل 12ویں دن اپریشن جاری ہے۔
جموں خطے کے ضلع راجوری کے گھمبیر مغلان ، سندر بنی جنگلاتی علاقوں میں بھارتی فورسز کا آپریشن آج 54ویں دن بھی جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button