مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس کو کشمیری سوشل میڈیاصارفین کے اکائونٹس تک مکمل رسائی دیدی گئی
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سوشل میڈیا صارفین پر پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے بھارتی پولیس کوبھارت مخالف سرگرمیوں کی نگرانی کے نام پر تمام کشمیریوں کے سوشل اکائونٹس تک بلاروک ٹوک رسائی فراہم کر دی گئی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ، ایکس، اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام، ٹیلی گرام اور ٹک ٹاک تک براہ راست رسائی حاصل ہے۔پولیس کے مطابق اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھا کر بھارت مخالف جذبات پھیلانے والے تک رسائی مل گئی ہے ۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس ان نوجوان کی بھی نگرانی کر رہی ہے جو مختلف ٹیلی گرام گروپوں کے رکن ہیں۔