مقبوضہ جموں و کشمیر

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے نریندرمودی کی تقریر کے دوران احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

نیویارک 19 ستمبر (کے ایم ایس)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران 25ستمبر بروز ہفتہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرہ امریکہ میں قائم ” ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فوم “ کے زیر اہتمام اور یو ایس کونسل آف مسلم آرگنائزیشنز (یو ایس سی ایم او) ، مجلس الشوریٰ نیویارک ، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ اور کونسل فار سوشل جسٹس کے تعاون سے کیا جائے گا۔
مظاہرین بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر فوجی قبضہ فوری طور پر ختم کرنے ، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مقبوضہ علاقے میں مواصلات اور انٹرنیٹ رابطے کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کی مداخلت کا مطالبہ کریں گے۔” ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فوم “ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے پیدائشی حق ، حق خود ارادیت کے حوالے سے کئی قرار دادیں منظور کر رکھی ہیں جن آج تک عملدر آمد نہیں ہوا اور جموں وکشمیر تاحال بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ نریندر مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت بھی چھین لی اور علاقہ تباہی اور نسل کشی کے دہانے پر ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقہ اس وقت تباہ کن انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور مودی حکومت کی طرف سے گزشتہ دو برس سے زائد عرصے سے مسلط کردہ فوجی محاصرے، جبری آبادیاتی تبدیلیوں اورمواصلاتی بلیک آو¿ٹ کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوئے ہیں اور مقبوضہ علاقے کی معیشت ، تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال کا نظام اور روز مرہ نظام زندگی مفلوج ہو چکاہے۔ احتجاج میں تارکین وطن کشمیری ، پاکستانی اور انکے حامی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button