بھارت

”بی جے پی” حکومت ظالم ہے، کاکروچ جنتا پارٹی

نئی دلی: کاکروچ جنتا پارٹی( سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ظالم ہے اور احتجاجیوں سے بات چیت کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیٹ امتحان میں بے قاعدگیوں کے خلاف سی جے پی کا جنترمنتر پر احتجاج آج 27ویں روز میں داخل ہو گیا ہے ۔ معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ کی بھوک ہڑتال کا آج 19واں روز ہے۔ سی جے پی کے جاری کردہ میڈیکل بلیٹن میںکہاگیا کہ وانگ چک کافی کمزور ہوگئے ہیں اور انہیں مسلسل طبی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے ، ان کا وزن گھٹ کو 57.15کلو گرام رہ گیا ہے ۔ بھوک ہڑتال شروع کرنے کے بعد ان کا جملہ وزن 8.9کلو گرام گھٹ گیا ہے۔
ابھیجیت دپکے نے کہا کہ جس شخص نے خود کشی کرنے والے طلباء کو انصاف دلانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالی ، اسے حکومت کی طرف سے سوائے خاموشی کے کچھ بھی نہیںملا ۔ حکومت ظالم ہے ۔ انہوں نے ”ایکس ” پر لکھا” وزیر اعظم بات چیت سے انکار کیوںکر رہے ہیں ، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو ابھی تک جواب دہ کیوں نہیں ٹھہرایاگیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button