بھارت

بھارت کینیڈا کے داخلی معاملات میں ملوث قرار، انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف


ٹورنٹو:کینیڈین سیکیورٹی انٹیلیجنس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کینیڈا کے داخلی معاملات میں مداخلت کے شواہد ملے ہیں۔
کینیڈین سیکیورٹی انٹیلیجنس کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ بھارت کینیڈا کے داخلی معاملات میں ملوث ہے اور وہ کینیڈا کی کمیونٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کر رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خفیہ ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں مداخلت کی کوششیں کر رہا ہے۔ بھارتی حکام، سفارت کار اور انٹیلی جنس سروسز کے اہلکار مداخلت کر رہے ہیں۔ بھارتی سفارت کاروں کی بے دخلی کے بعد اب پراکسی ایجنٹس اور تنظیمیں فعال ہیں۔ نئی دہلی بھارتی نژاد کینیڈین میڈیا اور سوشل میڈیا کو بھی استعمال کر رہا ہے۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس کے پاس بھارتی مداخلت کے شواہد موجود ہیں۔ رکن لبرل پارٹی دانیال ابراہیم کا کہنا ہے کہ کینیڈا اور بھارت کے تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے گزشتہ ہفتے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا، جس کے شواہد موجود ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button