بھارت

مالدیپ کے نومنتخب صدرکا بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم

maldivis presidentمالے: مالدیپ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔کبرطانوی نشریاتی ادارے کاکہناہے کہ مالدیپ کے نومنتخب صدر نے انتخابات میں کامیابی کے چند روز بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا حکم دیا۔مالدیپ کے صدرنے ایک بیان میں کہاکہ اپنی سرزمین پر کسی غیرملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔ تمام بھارتی فوجیوں کو فوری طور پر واپس جانے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مالدیپ کے عوام سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔بھارت نے فروری 2021میں ایک متنازع معاہدے کے تحت مالدیپ میں اپنی فوج تعینات کی تھی۔ مالدیپ کی فورسز کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں موجود بھارتی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button