مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے وادی لولاب میں لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع کپواڑہ کی وادی لولاب میں لوگوں پرسخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں، انہیں ہراساں کیاجارہاہے اورقریبی جنگلات میں جانور چرانے اور سبزیاں جمع کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوج نے وادی لولاب کے علاقوں دیور، اندربگ، درد پورہ، لال پورہ، ٹکی پورہ، دوراس، چنیگام، سوگام اور لاچی پورہ میں لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے اوران علاقوں میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج انہیں قریبی جنگلاتی علاقوں میں جانور چرانے یا سبزیاں جمع کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ فورسز نے تمام مقامی لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے اور ان علاقوں میں فوجی کیمپ قائم کر رکھے ہیں جس سے پوری وادی لولاب میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button