مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ میں بھارتی پیراملٹری کو اراضی منتقلی کے خلاف زبردست ا حتجاجی مظاہرہ

 

kak

سرینگر 13 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں لوگوں نے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو اراضی کی منتقلی کے خلاف زبردست ا حتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے اوکھو کاکہ پورہ میں آج سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے اوروہ قابض حکام سے اراضی منتقلی کے فیصلے کو واپس لینے کامطالبہ کررہے تھے ۔ مظاہرین”انصاف دو، فیصلہ واپس لو“ کے نعرے لگارہے تھے ۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں تقریباً 100 کنال اراضی کی نشاندہی کی ہے تاکہ اسے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو منتقل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس زمین پر سی آر پی ایف کا ایک بڑا کیمپ قائم کیا جا رہا ہے لیکن وہ قابض حکومت کو کبھی اس زمین پر سی آر پی ایف کالونی تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button