مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں اقلیتوں کو ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں نفرت انگیز جرائم اور ظلم و تشدد کا سامنا ہے

اسلام آباد14 جنوری (کے ایم ایس)
مودی کی فسطائی حکومت کے تحت بھارت میں مذہبی منافرت پر مبنی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو ا ہے اور ملک میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کو ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے ظلم و تشدد میں اضافے کا سامنا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مودی کے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دائیں بازو کے ہندو رہنما کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی ُکا مطالبہ کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت بھارت میں اقلیتوں کے خلاف آر ایس ایس کے انتہاپسندانہ نظریے پرمسلسل عمل پیرا ہے اور مودی بھارت کو اقلیتوں سے پاک کرنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت میں بی جے پی کی حکومت قائم ہے ملک میں اقلیتوں کے حقوق اور زندگیوں کو مسلسل خطرہ لاحق رہے گا۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہاکہ نسل کشی کی روک تھام کے بارے میں عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ُکی تیاری کر رہی ہے۔ نسل کشی کی روک تھام کے بارے میں عالمی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشیُ کے خطرے کے بارے میں ایک الر ٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب کسی بھی علاقے میں نسل کشی کے ابتدائی مراحل کے آثار واضح ہوتے ہیں تو ‘جینوسائیڈ واچ’ کی طرف سے یہ انتباہ جاری کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر ہندوانتہاپسندوں کے وحشیانہ حملے عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو واضح طور پر بتادیاجانا چاہیے کہ اسے ملک میں اقلیتوں کے خلاف جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button