مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد :ترک شاعر کا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا دورہ

اسلام آباد07 دسمبر (کے ایم ایس)
ترکی کے معروف شاعر، ادیب، نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورن نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا دورہ کیا اور غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت آزاد کشمیر کے رہنمائوں نے ترک شاعر کا پرتپاک استقبال کیا، جوکشمیر سے متعلق آزادی پسند ترانوں اور اپنی شاعری کی وجہ سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی وجہ سے کشمیری عوام میں بہت مقبول ہیں۔انہوںنے ترک شاعر کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقو ق کی پامالیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ترگے ایورن نے بھارتی تسلط کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت کاخیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ کشمیری ایک دن ضروربھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے تمام شہداء کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ترگے ایورن نے حال ہی میں ایک مشہور گانا کشمیر از مائی نیم۔ ماس کیئر اگین اگین لکھا ہے ۔ ان کا یہ گیت امریکی گلوکار ہ ڈیلا مائلز نے گایا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button