پاکستان

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد فوج کا قبضہ ہے،، مشعال ملک

اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد فوج کا قبضہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے15لاکھ بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر میں شہریت دی،کشمیری عوام آج بھی اپنے حق خودارادیت کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر عالمی میڈیا نے متعدد رپورٹس پیش کی ہیں۔مودی حکومت نے 5اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں میڈیا کا داخلہ بند کررکھا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کیخلاف عدالتی دہشتگردی میں بھی ملوث ہے،مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں خواتین بیوہ ہوچکی ہیں اورہزاروں کشمیری بھارت کی جیلوں میں قید ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق خودارادیت کے مطالبے سے کوئی ہٹا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے آزادی کا عزم ہرکشمیری کے ڈی این اے میں شامل ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی سمگلنگ میںبھی ملوث ہے،ہمارے آپس میں جتنے مرضی اختلافات ہوں لیکن کشمیری عوام کی حمایت کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہترین ملٹری ڈپلومیسی اپنائی، ہمیں آپس میں باہمی اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں اور انکی بیٹی کو انڈین لابی کی وجہ سے باہر ممالک کے ویزے نہیں ملتے۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آواز بین الاقوامی سطح پر اجاگر کی جائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button