پاکستان

پاکستان رینجرز نے6بھارتی سمگلروں کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی: پاکستان رینجرز نے منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 6بھارتی سمگلروں کو پاکستانی حدود میں گرفتار کر لیاہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ یہ سمگلر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کی مسلسل نگرانی اور باڑ کی موجودگی کے باوجودسرحد کو عبور کر سکتے ہیں۔ ان اسمگلروں کو 29جولائی سے 3اگست 2023تک گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ اسے ظاہرہوتا ہے کہ منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں بی ایس ایف اہلکارشامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی حیران کن ہے کہ بی ایس ایف نے اپنے چھ شہریوں کے لاپتہ ہونے کی ابھی تک اطلاع نہیں دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان سمگلروں کے نام گرمیج، شندر سنگھ، جوگندر سنگھ، وشال، رتن پال سنگھ اور گرویندر سنگھ ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز چوکسی برقرار رکھیں گی اور توقع ہے کہ بھارت کی بی ایس ایف پیشہ ورانہ انداز میں کام کرے گا اور اپنی سرزمین پر سرگرم سمگلروں سے اپنے تعلقات منقطع کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button