کراچی: فیلڈ مارشل کی پاک بحریہ کی کمیشننگ پریڈ میں شرکت

کراچی:آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کراچی میں پاک بحریہ کے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک تھے۔
پاسنگ آوٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمہ داریوں کا حلف لیا گیا، تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ جنرل مارشل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو انعامات سے نوازا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمٰن کو اعزازی شمشیر دی۔







