World
کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، فرحان عزیز

نیویارک :اقوام متحدہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے عالمی ادارے کا موقف تبدیل نہیں ہوا اور تنازع کا حتمی حل اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور انسانی حقوق کے مکمل احترام کے مطابق پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کے بارے میں ہمارا مو¿قف تبدیل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کا مو¿قف اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت طے ہوتا ہے۔








