World

ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کی کشمیری خواتین رہنماوں کو طویل قید کی سزاسنانے کی مذمت

واشنگٹن ڈی سی : ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم (ڈبلیو کے اے ایف) نے بھارتی عدالت کی طرف سے ممتاز کشمیری رہنما آسیہ اندرابی اور دو دیگر خواتین کارکنوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو طویل قیدکی سزاسنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی بانی 64 سالہ آسیہ اندرابی نے بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزامات پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت15 سال سے زیادہ بھارتی جیلوں میں گزارے ہیں۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے اس قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ڈبلیو کے اے ایف کا کہنا ہے کہ یہ الزامات فضول اور من گھڑت ہیں اور یہ خواتین کشمیریوں کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کی وکالت کر رہی ہیں۔ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو بھی اسی طرح کے الزامات کے تحت 30 سال جیل میں گزار چکے ہیں۔ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کریں اور بھارت کو تینوں رہنماﺅںکو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے پر آمادہ کریں۔ فورم نے عدالتی عمل میں شفافیت اور جوابدہی، بنیادی حقوق کے تحفظ اور یواے پی اے جیسے کالے قوانین پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا تاکہ ان کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات کے مطابق بنایاجاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button