مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:ہائیکورٹ نے شوپیاں کے رہائشی نوجوان کی نظربندی کالعدم قرار دیدی

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے شوپیاں کے ایک رہائشی نوجوان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ( پی ایس اے ) کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے بھارتی انتظامیہ کو انکی رہائی کے احکات دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس محمد یوسف وانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عبید یوسف کی نظر بندی کالعدم قرار دی ہے۔ عبید یوسف کو ستمبر 2024میں کالے قانون پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ قبل ازیں ہائی کورٹ کا ایک یک رکنی بنچ 8 نومبر 2025 کو عبید کی درخواست ضمانت مسترد کر چکا تھا ۔







