پاکستان

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ناقص ڈرون ٹیکنالوجی بری طرح ناکام ا

اسلام آباد:
شکست خوردہ بھارت کی افغان طالبان رجیم کی سرپرستی اور پاکستان میں ڈرونز حملوں کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنظیم سائوتھ ایشنز اینڈ ڈائسپورہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ نے بھارت کی طرف سے پاکستان کیخلاف استعمال کیلئے طالبان رجیم کو دئیے گئے ناقص ڈرونز کی قلعی کھول دی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ناقص ٹیکنالوجی بھی ناکام ہو گئی ہے ۔ افغانستان سے رواں سال جون اور جولائی کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 9ڈرونز حملے کیے گئے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق افغانستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے جہاں 20سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔ دہشت گردوں کیلئے محفوظ ماحول بھارتی ریاستی دہشت گردی کے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو بھی بھارت کی مالی معاونت حاصل ہے۔ افغانستان سے پاکستان پر حملوں میں استعمال ہونے والے یو اے ایس ڈرونز مقامی ساختہ نہیں بلکہ بھارت کے فراہم کردہ ہیں۔افغانستان سے جون اور جولائی2026 کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 9 ڈرونز حملے کیے۔ برآمد شدہ ان ڈرونز کی رینج 50سے270کلومیٹر تک ہے جو5کلو گرام تک کا وزن اٹھا سکتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے دیئے گئے یہ ڈرونز تکنیکی نوعیت کے لحاظ سے انتہائی کم درجے کے ہیں جن کی صلاحیت بہت محدود ہے۔تاہم پاکستان کے پاس ان ڈرونز سے نمٹنے کیلئے مضبوط دفاعی نظام اور سافٹ کِل اور ہارڈ کلِ کی صلاحیت موجود ہے جس سے فضا میں ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button