پاکستانیوم یکجہتی کشمیر

راولپنڈی: وقار النساءکالج میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

راولپنڈی5 فروری (کے ایم ایس) گورنمنٹ وقار النساءگریجویٹ کالج راولپنڈی میںآج ”یوم یکجہتی کشمیر “ پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے محکوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ تھے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ پروین نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔تلات اور نعت پاکﷺ کے بعد بھارتی مظالم کا شکار کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ قومی ترانے کے بعد طالبات نے ترانوں ، تقاریر اور دیگر رنگا رنگ پروگراموںکے ذریعے مقبوضہ کشمیرکے ستم رسیدہ لوگوں کے تئیں اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کیا۔
مہمان خصوصی لیاقت علی چٹھہ نے حاضرین سے خطاب میں کہا کہ کشمیری قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں اور انکی قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی ۔ انہوںنے طلباءپر زور دیا کہ وہ بھارتی چنگل میں پھنسے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آواز بنیں اور ان پر جاری بھارتی ظلم وستم کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کی کوشش کریں۔انہوںنے طلباءپر زور دیا کہ وہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ تاریخ کا بھی بھر پور مطالعہ کریں تاکہ وہ تقسیم برصغیر کے وقت جموں وکشمیر کو ہتھیانے کیلئے بھارت کی طرف سے کی گئی سازشوں سے واقفیت حاصل کرسکے۔
تقریب کے اختتام کے بعد کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس دوران مہمان خصوصی اور دیگر نے ایک بڑا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر” بھارتی فوج نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں“ تحریر تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button