مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کا سالانہ کیلنڈر جاری

سرینگر27 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میرواعظ فائونڈیشن کے تعاون سے آج سرینگر میں سالانہ کیلنڈر جاری کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سالانہ کیلنڈر میں نمازوں اور روزے کے اوقات شامل ہیں۔کیلنڈر کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی خوبصورت تصاویر سے آراستہ کیا گیا ہے ۔انجمن کے صدرمیر واعظ عمر فاروق جو ہر سال مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں سالانہ کیلنڈر کی نقاب کشائی کرتے ہیں گھر میں 2019سے مسلسل غیر قانونی نظربندی اور مسجد میں نمازوں کی ادائیگی پر عائد قدغن کی وجہ سے اس سال کلینڈرکا اجرا نہیں کرسکے۔ حسب معمول انجمن نے یہ کلینڈر کشمیری عوام میں مفت تقسیم کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button