مقبوضہ جموں و کشمیر

سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے لئے مشعل راہ ہیں: جی اے گلزار

سرینگر28اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ کشمیری قائد سید علی گیلانی مزاحمت کی علامت اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے مشعل راہ ہیں۔
غلام احمد گلزار نے سینٹرل جیل سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر یکم ستمبر کو کشمیری اپنے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مکمل ہڑتال کریں گے اور حیدر پورہ کے قبرستان کی طرف مارچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ شہیدرہنما سید علی گیلانی اور تحریک آزادی کے دیگر شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے کیلنڈر پر مکمل عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی تعلیمات، جدوجہد اور قربانیاں مظلوم کشمیریوں کے لیے ایک نمونہ ہیں۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند رکھا گیا اور تمام بنیادی آزادیوں اور سہولیات سے محروم رکھا گیا جس کے نتیجے میں ان کی شہادت ہوئی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کہا کہ محمد اشرف صحرائی کی طرح بہت سے دوسرے رہنمائوں کو جیل میں رکھا گیا اور آخر کار ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت انہیں جیلوں میں بند کرنے اور ایک ایک کرکے قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے آئے اور کشمیریوں کو متنازعہ خطے میں ہندوتوا کی دہشت گردی سے نجات دلائیں۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما محمد سلطان بٹ نے اسلام آباد میں ایک بیان میں سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیابھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ سید علی گیلانی کے یوم شہادت پر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کریں اور عالمی برادری کی توجہ مظلوم اور محصور کشمیریوں کی حالت زار کی طرف مبذول کرائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button