مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کا غیر بی جے پی حکومتوں کے ساتھ سلوک جمہوریت کی توہین ہے: رتن لعل گپتا

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس جموں شاخ کے صدر رتن لعل گپتا نے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہونے والی غیر بی جے پی حکومتوں کے ساتھ "سوتیلی ماں” جیسا سلوک کیاجارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رتن لعل گپتانے جموں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کا یہ رویہ نہ صرف سیاسی طور پر افسوسناک ہے بلکہ عوام کے مینڈیٹ کی بھی توہین ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کا غیر بی جے پی حکومتوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک عوامی مینڈیٹ اور جمہوریت کی توہین ہے۔ مودی حکومت کو چاہیے کہ وہ انتخابی نتائج کا احترام کرے، چاہے کوئی بھی سیاسی جماعت حکومت بنائے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے 2024 میں اپنے نمائندے منتخب کیے ہیں، تاہم مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی کا ان کا دیرینہ مطالبہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا، "جموں و کشمیر کو ریاستی حیثیت سے محروم رکھنا درحقیقت عوام کو آئینی اور جمہوری فریم ورک سے محروم رکھنا ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ منتخب حکومتوں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے اختیارات دیے جانے چاہیے۔ انہوں نے نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدے کا احترام کرے اور فوری طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت بحال کرے۔
انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر وقار، جمہوریت، ریاستی حیثیت اور مکمل آئینی اختیار کا مستحق ہے.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button