مقبوضہ جموں و کشمیر

مظفرآباد :بھارتی عدالت کی طرف سے یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

https://twitter.com/KMSJammuKashmir/status/1529839650461859841?t=A2WVDXV_jKYnybF32vcTjA&s=19

مظفرآباد 26مئی (کے ایم ایس)
بھارت کی ایک کینگرو عدالت کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کوان کے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف آج مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اورانہوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ مظاہرین نے یاسین ملک کے خلاف جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف زبردست بھارت مخالف نعرے بلند کئے ۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ کے مبصرمشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنابھی دیا اور بعد ازاں انہوں نے کنٹرول لائن کی طرف مارچ کیا۔مارچ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اشفاق ظفر نے بھی شرکت کی ۔مظاہرین نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں مسرت عالم بٹ، آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ، ایازمحمد اکبر، پیر سیف اللہ، نعیم احمد خان، محمد یوسف فلاحی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی اور دیگر کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا جو بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کا فیصلہ انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور کشمیری عوام اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے اور عالمی طورپر تسلیم شدہ اس متنازعہ علاقے میں بھارت کا کوئی قانون لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ بھارتی کینگروعدالت کا فیصلہ فسطائی نریندر مودی کی ایما پر کشمیری عوام کے خلاف نفرت، حسد اور انتقام کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے نریندرمودی کو خبردار کیا کہ وہ نہتے کشمیری عوام پرجاری طاقت کا وحشیانہ استعمال ترک کرتے بصورت دیگر آزاد جموں و کشمیر کے 44لاکھ عوام کنٹرول لائن کو عبور کرکے بھارتی فوج کے خلاف مزاحمت کا اپناآئینی حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کے خلاف جانبدارانہ فیصلے کو کالعدم قرار دے اور کشمیری قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کرے۔احتجاجی مظاہرے میں پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، حریت رہنما مشتاق احمد بٹ، عثمان علی ہاشم، سید حمزہ شاہین، خواجہ محمد صادق، نشاد احمد بٹ، شہباز احمد چوہدری، عبدالروف تانترے، ڈاکٹر محمد غلام، مرتضی شاہد، چوہدری تنویر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔
2 3e8699eb-b925-4a4e-bd02-b56c84060322 95f81725-d780-4505-90a8-761271f08583

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button