مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں آگ لگنے سے دکان خاکستر

سرینگر 13 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع کولگام میں آتشزدگی کیوجہ سے دکان خاکستر ہو گئی۔
کولگام کے مرکزی بازار میں آج دوپہر کے وقت سبزی کی ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ فائر سروسز کی بروقت مداخلت کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے سے رک گئی۔ آگ لگنے سے شیراز احمد نامی ایک مقامی شخص کی دکان کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ برس یکم جنوری سے 31 دسمبر تک وادی میں آتشزدگی کے 25سو واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں کل 17سو عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 37 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مقبوضہ علاقے کی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران آتشزدگی سے رہائشی مکانوں، کاروباری و مذہبی مراکز سمیت اربوں روپے مالیت کی املاک جل کر خاکستر ہو گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button