مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جمعہ کے روز بھی جاری رکھیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات کے بعد بلاور جنگلات میں ادھم پور – کٹھوعہ بارڈر کے قریب تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔ کٹھوعہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) پریت پال سنگھ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں فوج کی چوکسی برقرار رکھنے کے لیے ایسی معمول کی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ریاسی میں،بھارتی فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات کے بعد پونی کے دور دراز علاقوں میں محاصرےاور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ فوجی اہلکار مشکوک افراد کو تلاش کرنے اور ان کی شناخت اور نقل و حرکت کاپتہ لگانے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔سرینگر میں بھارتی فوج نے لال چوک اور دیگر علاقوں کے ارد گرد تلاشی کی کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کی مدد کے لیے سراغ رساں کتے بھی تعینات کیے گئے۔بھارتی فوج کے اہلکاروں کو جموں – راجوری – پونچھ ہائی وے پر بھی تعینات کیا گیا ہے، جہاں درجنوں عارضی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں اور نگرانی تیز کر دی گئی ہے۔
ادھر بھارتی قابض فوج نے 17 اور 18 اگست کو شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کارروائیاں ادھم پور، ریاسی، کٹھوا اور سانبہ اضلاع میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد متعدد مقامات پر جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button