مقبوضہ جموں و کشمیر
شبیر شاہ ، محمود ساغر کاپروفیسر مشتاق سالرو کے انتقال پراظہارتعزیت
سرینگر09جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ اورکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے پروفیسر مشتاق احمد سالرو کے افسوسناک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پروفیسر مشتاق گزشتہ روزاپنے آبائی علاقے بجبہاڑہ میں انتقال کرگئے۔شبیر احمد شاہ اورمحمود احمد ساغر نے ایک تعزیتی پیغام میں پروفیسر مشتاق کی وفات پرسوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے جدوجہد آزادی میںپروفیسر مشتاق اور سالرو خاندان کی خدمات اورکردار کو سراہا۔