مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی
سرینگر 20 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع کپواڑہ میں خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے لانس نائیک شیو کمار نے ضلع کے علاقے بگاٹورا ہندواڑہ میںاپنے کیمپ میں سروس رائفل سے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اس تازہ واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 561 ہو گئی۔