بھارت

سنگاپور:بھارتی شہری دیوالیہ قرار

سنگاپور:سنگاپور میں ایک بھارتی شہری کو،دیوالیہ قرار دیا گیا ہے جو متعدد کمپنیوں کا ڈائریکٹراور 400 سے زائد مہاجر محنت کشوں کی اجرتوں کا ذمہ دار تھا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 13 اگست کو رامو پلانی ویلو کو دیوالیہ قرار دینے کا حکم جاری کیا گیا۔ دی سٹریٹس ٹائمز کے مطابق، وہ سنگاپور کا مستقل رہائشی ہے۔رامو سات مقامی کمپنیوں کا ڈائریکٹر ہے جو ایئر کنڈیشننگ، پلمبنگ اور تعمیراتی سروسز فراہم کرتی ہیں، جن میں کے پی اے انجینئرنگ، ایس کے انڈسٹریز اور وی وی آر پلانٹ انجینئرنگ شامل ہیں۔
مجموعی طورپر407 مزدوروں، جن میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں، نے اپنی اجرتوں کی ادائیگی کے لیے دعوے دائر کیے ہیں۔2025 میں کے پی اے انجینئرنگ کے پانچ مزدوروں نے اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے تھری پارٹائٹ الائنس فار ڈسپیوٹ مینجمنٹ سے رجوع کیاتھا۔جس کے بعد مئی اور جون میں کے پی اے انجینئرنگ کے چار دیگر مزدوروں نے اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے دعوے دائر کیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button