بھارت

بھارتی عدالت کا کشمیری پروفیسر کے خلاف دائر ایف آئی آر منسوخ کرنے سے انکار

 

ممبئی15 اپریل (کے ایم ایس) ایک بھارتی عدالت نے کشمیریوں کے خلاف اپنے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کشمیری پروفیسر کے خلاف ان کی ایک واٹس ایپ پوسٹ کے حوالے سے دائر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
جسٹس سنیل شکرے اور جسٹس ایم ایم ستھائے پر مشتمل بمبئی ہائی کورٹ کے ڈویڑن بنچ نے کشمیری پروفیسر جاوید احمد حجام کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کرنے سے انکار کیا۔
ریاست مہاراشٹر کے شہر کولہاپور کے ایک کالج کے پروفیسر جاوید احمد حجام پر اس وقت مقدمہ درج کیا گیا تھا جب انہوں نے اپنی ایک واٹس ایپ پوسٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لیے یوم سیاہ قرار دیا۔
نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019 کو دفعہ 370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔پروفیسر نے اپنی ایک اور وٹس ایپ پوسٹ میں پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button