دہلی میں چھٹی جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
نئی دہلی:بھارت میں خواتین اور بچوں کو درپیش خطرات کی عکاسی کرنے والے ایک اور واقعے میں دہلی کے علاقے صدر بازار میں چھٹی جماعت کی ایک طالبہ کو دکان کے اندر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لڑکی اسٹیشنری خریدنے کے لیے گھر سے نکلی تھی کہ اسے بہلا پھسلا کر ایک دکان میں لے جایا گیا اور ہاتھ پاوں باندھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔واقعہ 16ستمبر کی رات اس وقت سامنے آیا جب پولیس کنٹرول روم کوایک کال موصول ہوئی۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر ویمن پولیس اسٹیشن میں عصمت دری، حبس بے جا اور بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔یہ واقعہ دہلی کے علاقے سوروپ نگر میں 17سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔ مذکورہ لڑکی کی لاش 13ستمبر کو برآمد ہوئی تھی۔






