بھارت

بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک کر دیے

images (3)رائے پور:  بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں بھارتی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری فورسز نے ان لوگوں کو ایک نکسل مخالف آپریشن کے دوران قتل کیا۔ کارروائی میں بھارتی پیراملٹری سی آرپی ایف کی کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (CoBRA) اورڈسٹرکٹ ریزرو گارڈز (DRG) نے حصہ لیا۔ یہ کارروائی ضلع بیجاپور میں باسا گوڈا پولیس اسٹیشن کے علاقوں چکوربھٹی اور پسباکا کے جنگلوں میں کی گئی۔بھارتی فورسز نے ہلاک ہونے والے افراد کو مائو نواز باغی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تلاشی آپریشن کے دوران مارے گئے۔ اس سے قبل اسی ضلع میں پولیس کے لئے مخبری کرنے کے الزام پرتین دیہاتیوں کو قتل کردیاگیاتھا ۔ چھتیس گڑھ میں رواں سال تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال پر تشدد واقعات میں24مائو نواز اور بھارتی فورسز کے25 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button