مقبوضہ جموں و کشمیر
ڈوڈہ: نابالغ لڑکی کی آبروریزی ، قتل کے خلاف طلباء کا احتجاج

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں طلباء نے ایک نابالغ لڑکی کی آبروریزی اور قتل کے خلاف شدید احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق14سالہ طالبہ کیساتھ جنسی زیادہ اور قتل کا یہ المناک واقعہ ضلع کشتواڑ کے علاقے چترو میں پیش آیا ہے ۔ گورئمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے طلباء نے سڑک بند کر کے سخت احتجاج کیا ۔ انہوںنے معاملے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ دار تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کاامطالبہ کیا ۔ واقعے کے خلاف کشتواڑ قبضے اورچترومیں بھی زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ بتایاجارہاہے کہ پویس نے اس معاملے میںایک سرکاری استاد اور اسکے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے ۔






