مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، کانگریس پارٹی کے مودی کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے

جموں 04اپریل (کے ایم ایس)
کانگریس نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف جموں خطے کے کئی علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔
کانگریس کے سینئر رہنما اور مقبوضہ جموںو کشمیر میں پارٹی کے انچارج رجنی پاٹل نے ادھمپور قصبے میں ایک احتجاجی ریلی اور جموں شہر میں مشعل بردار جلوس کی قیادت کی جس میں سینکڑوں کارکنوں اور رہنمائوں نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی میں مقبوضہ جموںو کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی، جوائنٹ سکریٹری منوج یادو اور دیگر سینئر لیڈر وں نے ادھمپورمیں جبکہ جموں میں غلام احمد میر، تارا چند، مولا رام، رویندر شرما، بلوان سنگھ اور یوگیش ساہنی سمیت کئی سینئر لیڈروں نے احتجاج میں شرکت کی۔کانگریس کی جانب سے مودی کی بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج میں تیز لانے کے لیے پورے مقبوضہ علاقے میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔کانگریس پارٹی کی طرف سے ایک مشعل بردار جلوس شہیدی چوک سے نکالاگیا ، جس میں مودی حکومت میں جمہوریت اور آزادی اظہار پر بی جے پی کی قدغن کے خلاف نعرے لگائے گئے۔اودھم پور میں، کانگریس پارٹی کی طرف سے منعقدہ احتجاجی ریلی میں رجنی پاٹل نے مودی اور بی جے پی کی اڈانی اسکینڈل پر خاموشی پر سوال کیا اور ان سے ایوان میں راہول گاندھی کے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں سوال پوچھنا بھی جرم بن گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button