مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: سیلاب اورژالہ باری سے 1,435ہیکٹر اراضی پر پھلوں کے باغات اور پیداوار کو نقصان پہنچا

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں حالیہ سیلاب اور ژالہ باری سے 1435ہیکٹر اراضی پر پھلوں کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے کہاہے کہ جنوبی کشمیر کے تین اضلاع میں 846 ہیکٹراراضی اور شوپیاں میں 589ہیکٹراراضی پر پھلوں کے باغات اور پیدوار کو سیلاب اور ژالہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے ۔سینئر کانگریس لیڈر طارق حمید قرہ کے ایک سوال کے جواب میں قابض حکام نے یہ انکشاف کیا ہے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ پلوامہ میں 202 ہیکٹرسے زائد،اسلام آباد میں 46ہیکٹر اور کولگام میں 8ہیکٹراراضی پر پھلوں کی فصل متاثر ہوئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ نے صرف ان کاشتکاروں کو نقصات پر معاوضے کی ادائیگی کا اہل قراردیا ہے جن کے نقصانات 33فیصد سے زائد ہیں۔ضلع شوپیاںمیں رواںسال مختلف اوقات میں ژالہ باری سے 589ہیکٹر سے زائد اراضی پر پھلوں کی فصل متاثر ہو ئی ہے ۔ اس قدرتی آفت کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنے منفرد ذائقے کیلئے مشہور کشمیرکے سیبوںکی فصل اورکاشت کاروں کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button