مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی بردری تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے،حریت کانفرنس

APHC (1)

سرینگر :کل جماعتی حریت کانفرنس نے دیرینہ تنازعہ فلسطین کی وجہ سے پیدا ہونے والے شدید انسانی بحران اور عالمی امن کو لاحق خطرات کے پیش نظرعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے تاکہ جنوبی ایشیاء میں اس طرح کی تباہی کے خطرے سے بچا جا سکے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں یا تو تنازعہ کشمیر کوفراموش کر چکی ہیں یا پھر وہ دانستہ طورپر اسے نظر انداز کر رہی ہیں حالانکہ یہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے دیرینہ تنازعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ ،پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ (یو اے پی اے) جیسے کالے قوانین نافذ کر کے اپنے فوجیوں کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو محض شک کی بنیاد پر عسکریت پسند قرار دیکر گرفتار کرلیا اور دوران حراست انہیں وحشیانہ ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button