مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بیوروکریسی کے جابرانہ رویے کے خلاف وکلاء کی ہڑتال جاری

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سوپور بار ایسوسی ایشن نے تحصیلدار کے جابرانہ رویے کے خلاف مسلسل ساتویں دن ہڑتال جاری رکھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایاہےکہ وکلا نے احتجاج 19 اگست کو اس وقت شروع کیاتھا جب ایڈووکیٹ محمد وسیم تحصیل دفتر گئے تو افسر نے ان کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، لاک اپ بھیجنے کی دھمکی دی اور "سنگین انجام” سے ڈرایا۔
بار ایسوسی ایشن نے اس رویے کو قانونی پیشے کے وقار کی توہین اور وکلاء کی پیشہ ورانہ آزادی میں مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔قانونی حلقوں کے مطابق، یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر میں بیوروکریٹک سرکشی کی ایک اور مثال ہے، جہاں افسران نئی دہلی کے اشاروں پر کام کرتے ہیں۔ اس سے قبل پونچھ میں ایک مقامی جج کے ساتھ بھی پولیس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران بدسلوکی کی تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button