مقبوضہ جموں و کشمیر

نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر اور پلوامہ میں دوغیر مقامی افرادکو گولی مارکر قتل کردیا

سرینگر16اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر اور پلوامہ میں دو الگ الگ واقعات میں دوغیر مقامی باشندوں کو گولی مارکرقتل کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے سرینگر میں عیدگاہ پارک کے قریب ایک غیر مقامی شخص پرفائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی شخص کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت کی جارہی ہے۔ مسلح افراد نے اسی طرح کے ایک اور واقعے میں ضلع پلوامہ کے علاقے لتر میں ایک اور غیر مقامی شخص کو گولی مارکر قتل کردیا ۔ مقتول کی شناخت بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے صغیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button