مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: آتشزدگی کے واقعات میں14دکانوں اور مدرسے کو نقصان پہنچا

سرینگریکم اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کے دو واقعات میں کم از کم 14 دکانوں اور ایک مدرسے کو نقصان پہنچا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آتشزدگی سے ضلع کے علاقے کھاہ بازار میں چودہ دکانوں کو نقصان پہنچا۔آتشزدگی کے ایک اور واقعے میںضلع کے علاقے اشمقام میں دارالعلوم پنڈر نامی مدرسے کو نقصان پہنچایا۔دونوں واقعات کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔مقامی لوگوں نے علاقے میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے لیکن مشکوک واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button