مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں میں بھارتی فوج کی طرف سے پھینکاگیا بارودی گولہ پھٹنے سے تین لڑکے زخمی

سرینگر13ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی طرف سے پھینکا گیاایک بارودی گولہ پھٹنے سے تین لڑکے زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شوپیاں کے علاقے ہیف شرمال میں اس وقت زورداردھماکہ ہوگیاجب محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کی طرف سے جان بوجھ کر پھینکا گیاایک گولہ پھٹ گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں تین لڑکے زخمی ہو گئے۔ زخمی لڑکوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر لتر منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ہیف شرمال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔ فوجیوں نے علاقے میں ایک حملے کے دوران ایک فوجی کے زخمی ہونے کے بعد آپریشن شروع کیاتھا جس دوران یہ گولہ پھینکا گیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button