مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: پونچھ میں سڑک حادثے میں 6افراد ہلاک، متعدد زخمی
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک سڑک حادثے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب آج شام ضلع سرنکوٹ کے علاقے شیندرا کے قریب ایک گاڑی سڑک سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حادثے میں چھ افراد کی ہلاک اور چار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





