بھارت

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں خالصتان ریفرنڈم میں 23ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گئے

مودی حکومت کی دھمکیوں کے باوجود ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ایڈ منٹن: کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں 18اکتوبر کو ہزاروں سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لیا اور تاریخی اجتماع کے لیے کینیڈا، امریکہ اور یورپ سے ہزاروں سکھ آئے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 15اکتوبر کو ایف بی آئی نے سکھ رہنما اور سکھز فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں کی جان کولاحق فوری خطرے سے آگاہ کیا۔ پنوں اس سے قبل 2023میں امریکہ میں ان کے قتل کی بھارتی سازش کا نشانہ بن چکے ہیں جس کا تعلق امریکی استغاثہ نے بھارتی حکومتی اہلکاروں سے جوڑا تھا۔
رائل کینیڈین مائونٹڈ پولیس (RCMP)نے ریفرنڈم کے دیگر منتظمین کو بھی ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا۔ دھمکیوں کے پیشِ نظر ووٹنگ کے مقام پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ پولنگ کے اوقات میں توسیع کی گئی، طویل قطاروں میں موجود تمام افراد کو ووٹ ڈالنے کا موقع دینے کے لیے ووٹنگ مقررہ وقت سے آگے جاری رہی۔
شرکا ء نے بھارتی پنجاب کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق میں اپنے ووٹ ڈالے۔ منتظمین نے 23 ہزار سے زائد ووٹوں کی تعداد کو عوامی شرکت کا نمایاں مظاہرہ قرار دیا ۔ ووٹنگ کے حتمی اعداد و شمار آنا باقی ہیں۔ دنیا کے مختلف علاقوں میںہر سال ہونے والے یہ ریفرنڈمز بھارتی پنجاب کے سیاسی مستقبل ، سکھوں کے حقِ خودارادیت، سیاسی آزادی اور آزادی اظہار پر عالمی بحث کو اجاگر کرتے ہیں۔ بھارتی حکومت ان پرامن سیاسی سرگرمیوں کا انعقاد کرنے والے بیرونِ ملک مقیم سکھ کارکنوں کو نشانہ بناتی ہے۔
بیرون ملک ریفرنڈم سکھ برادری کی خالصتان کی سیاسی حمایت کے تسلسل کو نمایاں کرتے ہیں۔ بھارت میں 1984کے سکھ مخالف قتلِ عام کے چار دہائیوں بعد بھی انصاف اور احتساب کے مطالبات برقرار ہیں، جو بھارت میں اقلیتوں کے حقوق اور تاریخی مظالم پر جواب دہی کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔
مبصرین کے مطابق مودی حکومت بھارت کی اندر مظالم کے ذریعے سکھوں کی جہدوجہد کو توخاموش کروا سکتی ہے لیکن بیرون ممالک میں نہیں ۔اس سے پہلے اکتوبر 2021میں لندن میں تقریبا 30,000ووٹ ڈالے گئے۔دسمبر 2021میں جنیوا میں6ہزارسے زائد افراد نے حصہ لیا۔2022 میں روم اور اٹلی کے دیگر مقامات پر 57,000سے 62,000کے درمیان ووٹ ریکارڈ کیے گئے۔ستمبر 2022میں کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر برامپٹن میں 110,000افراد کی شرکت کا دعوی کیا گیا۔اسی سال بعد میں مسی ساگا میں ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے دوران 75,000سے زائد ووٹ ڈالے گئے۔ستمبر اور اکتوبر 2023میں برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں ہونے والے ریفرنڈم کے دو مراحل میں مجموعی طور پر 200,000سے زائد ووٹ ڈالے گئے۔جنوری 2023 میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں تقریبا 55,000ووٹ ریکارڈ کیے گئے۔جنوری 2024 میں سان فرانسسکو میں تقریبا 127,000افراد نے شرکت کی۔جولائی 2024میں کیلگری میں 55,000ووٹ ڈالے گئے۔نومبر 2025میں اوٹاوا میں 53,000سے زائد ووٹ ڈالے گئے۔ اگلا خالصتان ریفرنڈم 21مارچ 2027 کوآسٹریلیا میں ہوگا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button