World

بنگلادیش کا مکہ معاہدے میں شمولیت پر مثبت غور کا عندیہ

ڈھاکہ:بنگلادیشی وزیرِ خارجہ خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے رکن ممالک کی جانب سے شمولیت کی دعوت ملی تو ڈھاکہ اس پر مثبت انداز میں غور کرے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پارلیمنٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خلیل الرحمن نے کہا کہ بنگلادیش مکہ معاہدے کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے، تاہم معاہدے میں شمولیت کا فیصلہ رکن ممالک کی خواہش اور دعوت سے مشروط ہے۔
بنگلادیشی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مکہ معاہدہ مسلم دنیا کے دفاع کا ایک طریقہ کار ہے اور مسلم ممالک کا باہمی معاملہ ہے، اس پر کسی کو تشویش کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت عالمی مسلم برادری کے دفاع کے لیے ایک اہم اقدام ثابت ہو سکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button