World

جنیوا:سیمینار کے مقررین کا تنازعہ کشمیر کے حل کے اقوام متحدہ کے فریم ورک پر عملدرآمد کا مطالبہ

جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 63ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ سیمینار بعنوان "امن کی جانب راستہ: حق خود ارادیت تنازعات کے حل کی کنجی” کے مقررین نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے فریم ورک پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ’انٹرنیشنل ایکشن فار سسٹین ایبل پیس اینڈ ڈیولپمنٹ‘ (آئی اے پی ایس ڈی) کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینارمیں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ حقِ خود ارادیت کو محض ایک قانونی اصول کے طور پر نہیں، بلکہ تنازعات کی روک تھام، امن سازی اور مفاہمت کے ایک عملی فارمولے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت استصوابِ رائے کی اجازت دینے سے بھارت کے مسلسل انکار کے باعث تنازعہ کشمیر دہائیوں تک جنوبی ایشیا کے امن کیلئے مسلسل ایک خطرہ بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے اس صورتحال کو "سلگتے ہوئے آتش فشاں” سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کا اب تک حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی کے متراد ف ہے جبکہ بھارت کی ہٹ دھرمی ، غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل اور فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے سبب کشمیری عوام مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے بھارتی فورسز کی تعیناتی، شہری آزادیوں پر پابندیوں، زمینوں پر قبضے، آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان عوامل نے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پڑوسی ممالک، بھارت اور پاکستان کے درمیان بار بار کشیدگی کو ہوا دی ہے۔
مقررین نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی خواہشات کا تعین کرنے کی خاطر عالمی سطح پر ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ معاونت کی ضرورت ہے۔
سیمینار کے اختتام پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ متاثرہ آبادی کے تاریخی تناظر اور سیاسی امنگوں کو مدنظر رکھنا تنازعے کے پائیدار اور پرامن حل کے حصول کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
اس تقریب سے ”کے پی آر آئی “ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد خان، جنیوا نیشنز انسٹی ٹیوٹ کے مشیر بلیرم مصطفیٰ، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ اور پیس فورم فرانس کے صدر زاہد حسین ہاشمی نے خطاب کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button