World

امید ہے آئندہ امریکی حکمران جنوبی ایشیا میں امن اور مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دیں گے، مسعود خان

Masood-Khan-Pakistan-s-ambassador-to-Washingtonنیو یارک:
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ امریکا میں نومبر میں ہونے والے انتخابات میں جو بھی صدر منتخب ہو گا وہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام پر توجہ دے گا اور بھارت اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کرے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسعود خان نے نیوز ویک میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ امریکا کے عوام صدارتی انتخاب میں جس بھی امیدوار کو منتخب کریں گے ،ہمیں ان کے ساتھ کام کرنا ہے۔ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنی ایک انتخابی مہم کے دوران کہا کہ ہمیں کشمیریوں کو یاد دلانا ہے کہ وہ دنیا میں تنہا نہیں ہیں،ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر حالات کا تقاضا ہوگا تو مداخلت کی ضرورت ہے ۔مسعود خان نے کہا کہ ہمیں 2019میں کشمیر کے بارے میں دیئے گئے کچھ بیانات سے یقین دلایا گیا تھا اورنائب صدر کملا ہیرس نے بھی کہاتھا کہ کشمیریوں کے حقوق کی حمایت کی بنیاد موجود ہے۔ لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا میں جو بھی انتظامیہ ہو گی وہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام پر توجہ دی گی کیونکہ دنیا کا مستقبل جنوبی ایشیا میں استحکام پر منحصر ہے۔ انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل اور، دوسرے ممالک کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں ثالثی کے حوالے سے دانشمندی کا مظاہرہ کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button