بھارت
شائننگ انڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب

نئی دہلی : مودی حکومت نے اپنی روایتی نااہلی سے بھارت کے معاشی اور سماجی شعبے کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نام نہاد بڑی معیشت کے دعویدار بھارت میں بھوک اور افلاس کے ہاتھوں مجبور کروڑوں بچے جبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔جاپان کے قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق بھارت میں ایک دہائی قبل 14 سال سے کم عمر کے بچوں کی ملازمت پر پابندی لگی لیکن 50 لاکھ بچے اب بھی صنعتوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ماضی میں جبری مشقت کا شکار کھیملال کھیترجی نے تعلیمی این جی او بناکر 300 سے زائد بچوں کو مشقت سے نجات دلائی۔بھارت میں چائلڈ لیبرکے خاتمے کی کوششیں آج بھی بڑے چیلنج سے دوچارہیں جبکہ مودی حکومت ان بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے بجائے بھارت کو مذہب اورفرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ اپنے اقتدار کو طول دے سکے۔






