بھارت

اظہار رائے کی آزادی کہاں ہے؟ مودی کے بھارت میں پرامن مظاہرین پروحشیانہ حملے

نئی دہلی 13جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں ہندوتوا سے متاثرہ بھارتی پولیس پرامن طورپر احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پر تشدد کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس سے قبل بھارتی پولیس نے دو مسلمان مظاہرین کو گولی مار کر شہید اور 130سے زائد کو سڑکوں پر ریلیوں کے دوران گرفتار کیا تھا جو حکمران بی جے پی کے عہدیدار وں کی طرف سے نبی کریم حضرت محمد ۖکے بارے میں گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔گزشتہ ایک ہفتے سے عالم اسلام میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖکے بارے میں گستاخانہ بیان دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button