بھارت کامودی کے استقبال کے بارے میں سچائی شائع کرنے پر جنوبی افریقہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
جوہانسبرگ 25 اگست (کے ایم ایس)جنوبی افریقہ کی ڈیجیٹل نیوز ویب سائٹDaily Maverick نے کہا ہے کہ بھارت نے اسے ایک رپورٹ شائع کرنے کرنے پر سائبر حملے کا نشانہ بنایا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارے سے باہر آنے سے اس بنا پر انکار کردیا تھا کیونکہ جنوبی افریقہ کی حکومت نے ان کے استقبال کے لیے صرف ایک کابینہ وزیر بھیجا۔
ڈیلی ماورک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سٹائلی چارالمبوس Styli Charalambous, نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہامیں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہمیں بھارت کی طرف سے سائبرحملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس(ڈی ڈی او یس) ایک قسم کا سائبر اٹیک ہے جو کسی ویب سائٹ یا اس کے سرور کو بڑے پیمانے پر جام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ڈیلی ماورک کے مطابق یہ واقعہ 22 اگست بروز منگل کو پیش آیا۔ رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ جب نریندر مودی نے پریٹوریا میں واٹر کلوف ایئر فورس بیس پر طیارے سے اترنے سے انکار کر دیا تو جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے نائب صدر Paul Mashatile کو ان کے استقبال کے لیے روانہ کیا۔
نریندر مودی کے برعکس صدر سیرل رامافوسا ذاتی طور پر چینی صدر کے استقبال کیلئے پہنچے تھے۔
نیوز سائٹ کے چیف ایڈیٹرBranko Brkicنے کہایہ واضح ہے کہ اس حملے کا مقصد بھارتیوں کو اپنے وزیر اعظم کے استقبال کی سچائی سے ناواقف رکھنا تھا۔
نریندر مودی نے 22 سے 24 اگست تک جوہانسبرگ میںمنعقدہ 15ویں ”برکس“کانفرنس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا۔